Sunday, 12 March 2023
Vscopk ® Art Exhibition Collabration With Government Of The Punjab Information & Culture Department, Punjab Council Of The Arts Sahiwal,Division
کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ رانا نوید عظمت نے کہا ہے کہ کیلی گرافی دنیا میں اسلام کے تعارف کا موثر ذریعہ ہے جو مسلمانوں کی اپنے مذہب سے محبت اور دلی وابستگی کا اظہار ہے۔ معاشرے میں رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں کا اہم کردار ہے جن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقامی آرٹسٹوں کی کیلی گرافی اور پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ویسکو پی کے (VSCOPK) میاں افضل جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میاں وسیم اکرم اور الیاس اکبر سگھلہ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کیلئے رکھی گئی پینٹنگز میں گہری دلچسپی لی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن کو سراہا۔ نمائش میں سونیا عامر، کنول یوسف، مقدس شہزادی، محمد انیب، اقصی خالد، حرا آصف اور صدف طارق کے فن پارے رکھے گئے تھے۔ کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے نمائش کے انعقاد پر ساہیوال آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Vscopk ® Arts and Crafts Festiva in a collaboration with Goldcrest Mall and Residency 2nd 3rd 4th August 2024 and CEO Vscopk Mian Afzal Javed organize appreciation awards ceremony for journalist.
Vscopk ® Arts and Crafts Festival in a collaboration with Goldcrest Mall and Residency 2nd 3rd 4th August 2024 and CEO Vscopk Mian Afzal Jav...
No comments:
Post a Comment